ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / مارچ 15 کو ہوگا بھٹکل جماعت المسلمین کا سالانہ جلسہ؛ تمام ممبران سے شرکت کی درخواست

مارچ 15 کو ہوگا بھٹکل جماعت المسلمین کا سالانہ جلسہ؛ تمام ممبران سے شرکت کی درخواست

Sun, 13 Mar 2022 20:44:09    S.O. News Service

بھٹکل :13؍ مارچ  (ایس اؤ نیوز)جماعت المسلمین بھٹکل کا سالانہ  اجلاس عام   مورخہ 15 مارچ بروز  منگل بعد نماز  عشاء بھٹکل جامع مسجد میں  منعقد ہوگا جس میں   دوسالہ  حسابات  کے ساتھ ساتھ  سالانہ کارکردگی کی رپورٹ بھی  پیش کی جائے گی۔ اس بات کی اطلاع جماعت المسلمین بھٹکل کے جنرل سکریٹری  مولوی طلحہ رکن الدین ندوی نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے دی ہے۔ 

پریس ریلیز میں انہوں نے بتایا ہے کہ جلسہ میں  حاضرین کے تاثرات بھی سنے جائیں گے۔لہٰذا انہوں نے   تمام ممبران سے وقت مقررہ پر  جلسہ میں شریک ہونے کی درخواست کی ہے۔  پریس ریلیز کے مطابق جلسے کی مناسبت سے عشائیہ کا  بھی نظم ہوگا۔


Share: